نیب نے ایف بی آر میں جاری اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس قوانین میں خامیوں پر ایک اعلی سطحی انسداد کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی
پیر 30 مارچ 2015 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ایف بی آر میں جاری اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس قوانین میں خامیوں پر ایک اعلی سطحی انسداد کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے یہ کمیٹی ایف بی آر میں جاری اربوں کی کرپشن روکنے کے لئے نیب کو سفارشات دے گی کہ قومی خزانہ میں ٹیکسوں کی وصولی کو کس طرح یقینی بنایا جا سکے اور ملک میں ٹیکسوں کی چوری روکی جائے ۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 500 ارب روپے کے ٹیکس چوری ہوتی ہے اور اس چوری سے بجٹ خسارہ اور حکومت کو مالی مشکلات کا اضافہ کا سامنا ہوتا ہے ۔ نیب کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں انسداد کرپشن کمیٹی میں ٹیکس سٹیٹ بینک کے 6 اعلی افسران اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے شامل ہوں گے ۔(جاری ہے)
یہ کمیٹی نقصان کا اندازہ لگائے گی اور حتمی سفارشات چیئرمین نیب کو دے گی ۔
چیئرمیئن نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے قومی آگہی مہم اور انسداد کرپشن مہم شروع کر رکھی ہے ۔ جس کے مثبت نتائج آنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے اور اس چوری کی وجہ سے ٹیکس قوانین میں خامیاں افسران کا کرپشن میں شامل ہونا اقربا پروری اور قوانین میں سقم موجود ہیں۔ نیب نے ایف بی آر ٹیکس خامیوں کو روکنے کے لئے انسداد کر پشن کی کمیٹی قائم کی ہے ایف بی آر میں عمل کے ذریعے ہونے والے بھاری نقصانات کے حوالے سے رپورٹ دے گی کمیٹی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ٹیکس افسران ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر حکام پر مشتمل ہو گی ۔ حکام نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں رشوت ، غبن ، کرپشن اہم مسائل ہیں جو کہ ملک کی معاشی تباہی کا باعث بنتے ہیں اس لئے کرپشن کے خلاف لڑنے کے لئے لوگوں کو ہمت دلانے کی ضرورت ہے ۔ یہ ملک میں کرپشن کے خلاف لڑنے والوں کے لئے اچھا خوش آئند قانون ہو گا ش۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ صرف ایک بندہ کا کام نہیں ہے مگر یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ ہم یہ جنگ باہمی کوششوں سے جیت سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.