کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے 6 ملزمان ہلاک
منگل 31 مارچ 2015 13:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ لیاری میں مارنے جانے والے ملزمان کھارا در چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی، تین گیگسٹرز کو مقابلے میں ٹھکانے لگا دیا۔
(جاری ہے)
پولیس نے کشتی چوک کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،پولیس کو دیکھتے ہیں ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے بابا لاڈلہ گروپ کے تین ملزمان مارے گئے،پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کھارادر چیک پوسٹ حملے میں ملوث تھے۔
چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب اورنگی طوری بنگش میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان خان زمان گروپ سے بتایا جاتا ہے۔جبکہ قائد آباد پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.