پشاور پولیس کے تین ماہ کے دوران سرچ آپریشنز میں 3ہزار8سو82 افغان باشندے گرفتار
263 اشتہاری ملزمان گرفتار اور چار پولیس مقابلوں میں مارے گئے، 30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد برآمد
اتوار 5 اپریل 2015 11:38
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پشاور پولیس نے تین ماہ کے دوران سرچ آپریشنز میں 3ہزار8سو82 افغان باشندوں کو گرفتارکیا جبکہ 263 اشتہاری ملزمان گرفتار اور چار پولیس مقابلوں میں مارے گئے، 30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد کیاگیا، لاکھوں مالیت کی منشیات بھی پکڑی، 16 اہم شدت پسند بھی گرفتارکئے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پشاورپولیس نے تین ماہ کے وران سرچ آپریشنز کے دوران 3ہزار8سو82 افغان باشندوں کو گرفتارکیا۔
جوپشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ 2سو63 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ جبکہ چار پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ تاہم اب بھی ساڑھے آٹھ ہزار اشتہاری آزاد ہیں۔ ایک خودکش جیکٹ، 30دستی بم، 17کلوگرام بارودی مواداورڈھائی ہزار سے ذیادہ مختلف بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔(جاری ہے)
منشیات فروشوں کیخلاف بھی کریک ڈاوٴ ن کیاگیا۔ جس دوران منشیات اسمگلنگ کی مختلف کوششیں ناکام بناتے ہوئے 12سو کلوگرام چرس، 12سولیٹر شراب اور 58کلوگرام ہیروئن قبضہ میں لی گئی۔
لاوڈا سپیکر کے غلط استعمال پر 216 افراد کو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ شرانگیزتقاریر اور مواد کی تقسیم پرکالعدم تنظیموں کے 56 کارندوں کو گرفتارکیاگیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 16 شدت پسند کمانڈروں کو بھی گرفتارکیا جن کے سروں کی قیمت بھی مقرر ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.