پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ پرامن انتخابی مہم چلائے، حلقے میں پولیس، رینجرز یا فوج سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائے، ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ہے، پی ٹی آئی کو گالی کی سیاست سے گریز کرے،اس سے عوام میں اشتعال پیدا ہوتا ہے، تحریک انصاف سے ہمارا کوئی جھگڑا ہے نہ ہی ایم کیو ایم ان کی انتخابی مہم میں دخل اندازی کررہی ہے،ایم کیو ایم کے حلقہ این اے 246 کیلئے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 اپریل 2015 21:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما اور این اے 246 سے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ این اے 246 ایم کیو ایم کی سیٹ ہے۔ وہ ہم سے بھاگ کر کہیں نہیں جائے گی۔ پی ٹی آئی اپنی انتخابی مہم چلائے تاہم ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف غیر اخلاقی اور متنازعہ بیانات دینے سے گریز کرے، اگر اس حلقے میں شفاف انتخابات ہوجائیں تو پی ٹی آئی پھر بھی 10 ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکے گی اور ہمارے اندازے کے مطابق وہ تیسرے نمبر پر آئے گی۔
وہ اتوار کو کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ پرامن انتخابی مہم چلائے۔ حلقے میں پولیس، رینجرز یا فوج سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائے ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔(جاری ہے)
ہم پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے پریشان نہیں ہیں۔ انتخاب میں حصہ لینا ہر جماعت کا حق ہے۔ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ گالی کی سیاست نہ کرے۔
اس سے عوام میں اشتعال پیدا ہوتا ہے۔ تحریک انصاف سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی ایم کیو ایم ان کی انتخابی مہم میں دخل اندازی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246 ایم کیو ایم کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے۔ ماضی کی طرح یہ سیٹ ایم کیو ایم ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ اپنے طرز سیاست کو درست کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.