حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی، تعلیم، صحت اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں
بدھ 8 اپریل 2015 18:57
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام سیٹیں پرمسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔ تعلیم، صحت اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات محنت کی جس کے نتیجے میں آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف کھڑا ہے۔(جاری ہے)
بجلی ، گیس اور پٹرول کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کر کے حکومت نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اتریگی۔ مسلم لیگ (ن) نے بے گھر افراد کیلئے آشیانہ ہاوٴسنگ سکیم، بیروز گاروں کیلئے خود روزگار سکیمیں شروع کی ہیں جن میں ییلو کیب، گرین روزگار سکیم اور قرض حسنہ کی دیگر سکیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام صوبہ پنجاب کے زمینداروں ،کسانوں اور عوام کیلئے حکومت پنجاب کا شاندار تحفہ ثابت ہوگا۔ عوام کو درپیش مسائل کا پائیدار حل مسلم لیگ ن کی حکومت کی ہمیشہ بنیادی ترجیح رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.