بلوچستان میں کوئی ناراض بلوچ نہیں ، راء اور موساد کے فنڈ لینے والے لوگ بلوچستان میں آزادی کے نام پر تخریب کاری کرکے معصوم لوگوں کو قتل کررہے ہیں ، حکومت ایسے عناصر کو انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ، لندن ، دبئی اور سوئیزرلینڈ کے محلات میں بیٹھ کر غریب بلوچوں کو آزادی کا نعرہ دے کر ورغلا رہے ہیں
وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاشہدائے زہری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:10
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی ناراض بلوچ نہیں ، راء اور موساد کے فنڈ لینے والے لوگ بلوچستان میں آزادی کے نام پر تخریب کاری کرکے معصوم لوگوں کو قتل کررہے ہیں ، حکومت ایسے عناصر کو انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ، لندن ، دبئی اور سوئیزرلینڈ کے محلات میں بیٹھ کر غریب بلوچوں کو آزادی کا نعرہ دے کر ورغلا رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں شہدائے زہری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے صوبائی وزیر خوراک اظہار حسین کھوسہ ، داؤد کھرل ، ملک ابرار ، توصیف گیلانی ، یونس لہڑی ، وہاب اٹل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء مرتے نہیں ان کی موت قوم کی حیات ہے بلوچستان مسلم لیگ کو یہ فخر حاصل ہے کہ ان کی قیادت نے ملک اور قوم کی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر سماج دشمن عناصر کے ارادے کو خاک میں ملادیاہے انڈیا اور موساد کے فنڈڈ لوگ معصوم لوگوں کو قتل کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.