چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، چینی صدر کا دور ہ بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے، اس سے دوستی کو نئی جہت ملی ہے، شی چن پنگ کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے، معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چینی صدرکو رخصت کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو
منگل 21 اپریل 2015 17:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دور بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے، چین کے صدر کے حالیہ دورے نے دوستی کو نئی جہت دی ہے، چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، چینی صدر کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے، معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی۔
وہ منگل کو چین کے صدر شی چنگ پنگ کی واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر نے عالمی مدبر کی حیثیت سے تاریخی خطاب کیا، مہمان صدر کا خطاب پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، پاکستان اور چین کی دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز بن کر نئے سفر پر گامزن ہیں، چین کے تعاون سے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے شب و روز ایک کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا بندھن رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دور بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے، چین کے صدر کے حالیہ دورے نے دوستی کو نئی جہت دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، چینی صدر کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے، معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.