امریکی بحریہ نے طیارہ بردار نئے جنگی بحری بیڑے اور میزائلوں سے لیس بحری جہاز یمن کے پانیوں کی طرف روانہ کردئیے

منگل 21 اپریل 2015 20:23

امریکی بحریہ نے طیارہ بردار نئے جنگی بحری بیڑے اور میزائلوں سے لیس ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امریکی بحریہ نے طیارہ بردار نئے جنگی بحری بیڑے اور میزائلوں سے لیس بحری جہاز یمن کے پانیوں کی طرف روانہ کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ عسکری کمک یمن کے پانیوں میں بھجوانے کا مقصد صنعاء میں جاری لڑائی کے وسعت اختیار کرنے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیف وارین نے خبروں کی تردید کہ جنگی بحری جہاز ایران کے ان بحری جہازوں کو روکنے کیلئے بھیجے گئے ہیں جو مبینہ طورپر یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ مہیا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :