کراچی، نویں ا ور دسویں جماعت کے عملی امتحانات 2مئی سے شروع ہونگے، ناظم امتحانات نعمان احسن

جمعرات 23 اپریل 2015 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر) کے عملی امتحانات ۲مئی ۲۰۱۵سے شروع ہونگے جو ۲۰ مئی۲۰۱۵ تک جاری رہیں گے۔ عملی امتحان میں پچھلے سال کے فیل شدہ اُمیدوار اپنے اسکول کے موجودہ اُمیدوار وں کے ساتھ امتحان دے سکتے ہیں۔

جبکہ ایڈیشنل پیپرز ،امپرومنٹ آف گریڈ،اوّل ودوم باہم (کمبائنڈ) اور دوسرے بورڈسے آنے والے امیدواروں کے امتحانات بعد میں منعقد کئے جائیں گے۔ تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کے وہ اپنے سینیئر ٹیچرز /نمائندگان کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ پریکٹیکل مٹیریل اور پروگرام ٹاؤنز کی بنیاد پر درج ذیل شیڈول کیمطابق بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

۲۹ اپریل ۲۰۱۵ بروز بدھ کو نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،گلبرگ، گلشن اقبال ،جمشید ٹاؤن ۳۰ اپریل ۲۰۱۵ء بروز جمعرات کو شاہ فیصل، ملیر،بن قاسم ،لانڈھی ،کورنگی ،گڈاپیکم مئی ۲۰۱۵ء بروز جمعہ کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی ،صدر ،لیاری،کیماڑی واضح رہے کہ یکم مئی بروز جمعہ کو بورڈ آفس کھلا رہے گا۔چیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ عملی امتحانات کے انعقاد کو شفاف اور پُرامن ماحول میں منعقد کروائیں اور لیب میں اُمیدواروں کو عملی امتحان کے سلسلے میں تمام سہولیات مہیاکی جائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کے عملی امتحانات کے انعقاد کے دن تصدیق شدہ جرنلز موجود ہوں اوردوران امتحان ناظم امتحانات ، ہیڈ ایگزامینیر ،ایڈیشنل ہیڈ ایگزامینیر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامینیر امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے اسکولوں کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :