پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا
ہفتہ 25 اپریل 2015 12:26
اسلام آباد،جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے آگاہی کا عالمی دن 25اپریل ہفتہ کو منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت نے ملیریا سے بچاؤ کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کیں۔
اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع ہوئے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے گئے۔(جاری ہے)
جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ۔ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین ہفتے تک ہوتا ہے علامات میں سردی لگ کر بخار ہونا،کپکپی طاری ہونا ،قے آنا شامل ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں اوسطاً ایک ہزار میں سے96افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 30سیکنڈ بعد ہونے والی ایک موت کی وجہ ملیریا کا مرض ہوتا ہے دنیا میں ہر سال10لاکھ افراداس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
حالیہ جنگ میں سراسر نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، مفتاح اسماعیل
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.