سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں، امام کعبہ کے ذریعہ سعودی بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں، اگر کسی نے سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تواہل پاکستان اس کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے ،ہمارا جینا مرنا سعودی عرب کے ساتھ ہے ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہماری محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے،ہمارے جسم پاکستان میں ، روح مکہ مکرمہ اور مدینہ منور ہ میں ہے،سعودی عرب اسلام اور امن کا قلعہ ہے ،ہمارے دل سعودی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا منصورہ میں امام کعبہ ی کی نماز فجر کی امامت کے بعد نمازیوں سے خطاب
ہفتہ 25 اپریل 2015 16:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں، امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی کے ذریعہ اپنے سعودی بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں، اگر کسی نے سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تواہل پاکستان اس کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے ،ہمارا جینا مرنا سعودی عرب کے ساتھ ہے ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہماری محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے،ہمارے جسم پاکستان میں جبکہ روح مکہ مکرمہ اور مدینہ منور ہ میں ہے،سعودی عرب اسلام اور امن کا قلعہ ہے ہمارے دل سعودی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وہ ہفتہ کو امام کعبہ کی منصورہ میں موجودگی کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کعبة اللہ کے امام کے سامنے آج ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو اس کے قیام کی حقیقی منزل لاالہ الااللہ سے ہمکنار کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اورہم زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرہ تک پاکستان میں دین کے نفاذ اور شریعت محمدی ﷺکیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.