چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان ، فی ٹریکٹر2لاکھ روپے سبسڈی دینگے:شہبازشریف
شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم2015ء کاافتتاح کردیا، روایتی درانتی اور ہارویسٹر چلا کر گندم کی کٹائی مہم کا آغاز کیا سب سے پہلے چھوٹے کسانوں سے ان کا غلہ خریدا جائیگااورانہیں ان کی محنت کا اجر ملے گا،میں خود خریداری مہم کی نگرانی کروں گا ، گندم خریداری مہم میں مڈل مین یا آڑھتی کو کسی نے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت ترین ایکشن ہوگا:وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 25 اپریل 2015 20:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور کے نواحی گاؤں واڑہ ملک شاہ محمد اعوان میں گندم کی کٹائی مہم2015ء کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔ وزیراعلیٰ نے روایتی درانتی کے ذریعے گندم کاٹ کرگندم کٹائی مہم کا آغاز کیا اور ہارویسٹر چلا کر بھی گندم کی کٹائی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گندم کٹائی مہم کے افتتاح کے بعد کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم اور کاشتکاروں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے جس پر میں کسان بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو فی ٹریکٹر2لاکھ روپے کی سبسڈی دے گی اوراس شاندار کسان دوست پروگرام کا آغازنئے مالی سال سے کیا جائے گااوررعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز ان چھوٹے کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے جوساڑھے بارہ ایکڑ اراضی تک کے مالک ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.