محمد حفیظ لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین
جمعرات 30 اپریل 2015 17:10
کھلنا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپنر محمدحفیظ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے 224رنز اسکورکئے۔
محمد حفیظ نے 332گیندوں پر پر 224رنز بنائے جن میں چوکے اور تین چھکے شامل ہیں ۔ یہ بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی جانب سے کسی بیٹسمین کا بہترین انفرادی اسکورہے۔ اس سے قبل محمدیوسف کے دوسوچار رنز بنگلہ دیش کے مقابل بہترین اسکورتھا۔ بدھ کے روز محمد حفیظ نے سنچری بنا کر لگاتار تین ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔(جاری ہے)
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، شعیب محمد، یونس خان جبکہ محمد یوسف نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔محمد حفیظ نے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے تین میں سے دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی اور دونوں میں سنچری اسکور کی۔انہوں نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بالترتیب 96اور ناقابل شکست 101رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان میچ میں 246رنز سے فتحیاب رہا۔باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے لیکن پھر تیسرے ٹیسٹ میں 197رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اب انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر لگاتار تین ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔وہ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 137رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.