پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار

ہفتہ 2 مئی 2015 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹرکے زیر اہتمام ”پاکستان اور بھارت کے تعلقات : یورپینز کے نقطہ نظرمیں“کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزوارسا، پولینڈسے ڈاکٹراگنیزکا کزیوسکا،ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، ڈاکٹر احمد اعجاز ، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹراگنیزکا کزیوسکانے کہا کہ یورپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو گہری نظر سے دیکھا جاتا ہے اور دونوں ممالک کو تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا جس سے خطے میں امن قائم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے مقابلے میں سارک ممالک کی تنظیم صرف کاغذوں کی حد تک ہے اور عملی طور پر سارک ممالک آپس میں تعاون نہیں کر رہے۔ تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر اور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزوارسا، پولینڈکے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لئے معاہدہ بھی طے پایا گیا۔