حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ، دکانیں ومارکیٹیں رات 9،شادی ہال 10 اور ہوٹلزوریسٹورنٹس 11بجے تک بند کرنے پر اتفاق، وزیراعظم کے نمائندے کی بزنس کمیونٹی کو انتظامیہ و پولیس کے ناروا سلوک کی تحقیقات کی یقین دہانی
حکومت ہمیشہ مفاد عامہ میں فیصلے کرتی ہے، بجلی بچاؤ مہم سے سب کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم کے نمائندہ طارق فضل چوہدری کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے گفتگو حکومت مارکیٹو ں کی بندش کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے قبل تاجرو ں کو ضرور اعتماد میں لے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی
ہفتہ 2 مئی 2015 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) وفاقی دار الحکومت میں دکانیں و مارکیٹیں بند کرنے کے اوقات کے حوالے سے حکومت اور تاجربرادری کے درمیان مذاکرات کامیاب، دکانیں ومارکیٹیں رات8بجے کی بجائے 9بجے ،شادی ہال 10بجے، اور ہوٹلزوریسٹورنٹس 11بجے تک بند کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کے نمائندے نے تاجروں کے تحفظات دور کرنے اور انتظامیہ و پولیس کے ناروا سلوک کی تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔
ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اور تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں بجلی بچاؤ مہم کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے اور شادی ہال رات 10بجے بند کرانے کے فیصلے اور اس کے خلاف تاجروں کے سخت رد عمل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تاجروں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے سامنے اپنے تحفظات رکھے اور کہا کہ میٹرو بس منصوبے اور لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے اور اب حکومت نے نیا حکمنامہ جاری کر دیا ہے، تاجروں پر نئی بجلی گرا رہی ہے اور ان کا کاروبار بند کرکے معاشی قتل کی مرتکب ہو رہی ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل برداشت اور درست نہیں، اس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت مفاد عامہ میں اس قسم کے فیصلے کرتی ہے اور یہ عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کیلئے بھی بہتر ہے، تاہم پھر بھی حکومت تاجروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہے، اس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بجلی بچاؤ مہم کے سلسلے میں حکومت دکانیں و مارکیٹیں بند کرنے کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر رہی ہے، آئندہ دکانیں و مارکیٹیں رات 8 بجے کے بجائے 9بجے، شادی ہال رات 10بجے اور ہوٹل رات کو 11بجے بند کر دیئے جائیں گے جس پر ٹریڈ آرگنائزیشنز، چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیشن نے مکمل اتفاق کر لیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.