دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی بس ہائی ٹینشن وائر ز سے ٹکراگئی ،دولہا کی ماں اورخواتین و بچوں سمیت 11افراد جاں بحق 30زخمی
شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، دلہن کے استقبال کی تیاری غم میں بدل گئی صف ماتم بچھ گئی زخمیوں میں سے بعض افراد 70 سے 80 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ایم ایس سول اسپتال صدر وزیر اعظم کاحادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت آصف علی زرداری ، عمران خان، الطاف حسین کادادو میں ہونے بس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
اتوار 3 مئی 2015 16:44
دادو/اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی بس ہائی ٹینشن وائر ز سے ٹکراگئی ۔خوفناک حادثے میں دولہا کی ماں اور دیگر خواتین و بچوں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیاجس گھر میں دلہن کے استقبال کی تیاری کی جارہی تھی ،وہاں صفت ماتم بچھ گئی ۔
صدر ممنون حسین وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے دادو میں ہونے بس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.