بدین ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ذوالفقار مرزا کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا اور توڑ پھوڑ
ذوالفقار مرزا نے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تاجروں کی دکانوں پر بھی تالے لگا دیئے
اتوار 3 مئی 2015 16:44
بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا اپنے ایک ساتھی ندیم مغل کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن بدین پہنچ گئے اور تھانے میں موجود ڈی ایس پی بدین غلام قادر سموں سے کہا ایس پی بدین خالد مصطفی کورائی پر مقدمہ داخل کیا جائے ۔
اس نے ہمارے ساتھیوں کو ناجائز طور پر اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے ، وہ ہمارے مخالفین کے کہنے پر ایسا کرتا ہے ۔ ڈی ایس پی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پرآگ بگولہ ہوگئے اورڈی ایس پی بدین غلام قادرسموں سے کلامی کی اورمیز کا شیشہ توڑا اور پولیس افسر کا موبائل اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔(جاری ہے)
ذوالفقارمرزا نے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تاجروں تاجو ملاح اور امتیاز میمن کی دکانوں پر بھی تالے لگادیئے۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی بالکل بھی برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا یہ قصور ہے انہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا، ذوالفقار علی بھٹو کے لئے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں اور بینظیر بھٹو کو اپنی ماں، بیٹی اور بہن سمجھ کر ان کا ساتھ دیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے کارکن دکانیں بندکرانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد شہر میں کشیدگی بڑھ گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.