سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی کال پرپیرکو ضلع بدین میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی

پیر 4 مئی 2015 15:57

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی کال پرپیرکو ضلع بدین میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔ صبح سے ہی مختلف مقامات پر جلا گھیرا کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ۔سابق وزیرداخلہ کی جانب سے ہڑتال کی کال بعد ضلع بھر کے علاقوں میں سناٹا اور سڑکیں ویران رہیں جبکہ مختلف علاقوں میں جلاگھیرا وٴکے باعث ٹریفک انتہائی کم رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ذوالفقار مرزا کیخلاف ماڈل تھانے میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ذوالفقار مرزا نے اتوار کو ساتھی ندیم مغل کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا اور زبردستی دکانیں بھی بند کرائیں، ان کے ساتھ مسلح افراد بھی موجود تھے، سابق وزیر داخلہ بدین میں تھانے بھی پہنچے اور ڈی ایس پی کے ساتھ تضحیک آمیز انداز میں گفتگو کی، افسر کا موبائل فون اٹھا کر پھینک دیا جبکہ ان کی ٹیبل کا شیشہ بھی توڑ ڈالا تھا۔

متعلقہ عنوان :