وزیراعظم کی کوئٹہ آمد ، سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

منگل 5 مئی 2015 17:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو مختصردورے پر بذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچے تواس موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے مختلف شاہراہوں کو خاردار تاریں اور جنگلے رکھ کر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فرنٹیر کور اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر کوئٹہ کے شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وزیراعظم کے روٹس پر واقع سکولوں کو پہلے ہی چھٹی دیدی گئی تھی۔