یمن کے ہوائی اڈوں پر بمباری روکی جائے‘فضائی حملوں نے رن ویز کو تباہ کر کے ناقابل استعمال بنا دیا ‘ائر پورٹ تک رسائی کے بغیر امدادی تنظیمیں اپنا عملہ، ضروری ادویات اور زندگی بچانے والی دوسری اہم امداد لاسکتی ہیں نہ ہی کارکنوں کا انخلا ممکن ہے
یمن میں اقوام متحدہ کے ریلیف کوآرڈینیٹر جوہانس وین ڈیر کلاو کا بیان
منگل 5 مئی 2015 20:16
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اقوامِ متحدہ نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ یمن کے مرکزی ائرپورٹ پر حملے روک دیے جائیں کیونکہ فضائی حملوں نے رن ویز کو تباہ کر کے ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے ریلیف کوآرڈینیٹر جوہانس وین ڈیر کلاو نے کہا ہے کہ ائر پورٹ تک رسائی کے بغیر امدادی تنظیمیں اپنا عملہ، ضروری ادویات اور زندگی بچانے والی دوسری اہم امداد نہیں لا سکتیں اور اپنے کارکنوں کا انخلا نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو جان بچانے والی اہم "رسی" قرار دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتے کے دوران سعودی عرب کی قیادت میں پورے یمن کے ہوائی اڈوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
ان حملوں میں شیعہ حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو جلا وطن صدر عبدالربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کے خلاف شدید جنگ میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی قیادت سے صلاح مشورے کے لیے بدھ اور جمعرات کو ریاض کا دورہ کریں گے۔ امریکہ یمن میں ’’انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ میں توقف‘‘ کے لیے کوششیں کر رہا ہے جس دوران نہایت ضروری خوراک، ایندھن اور دوسرا امدادی سامان ملک میں لایا جا سکے اور سب سے زیادہ ضروری مقامات تک پہنچایا جا سکے۔ سعودی وزیرِ خارجہ عبد الجبیر نے پیر کو کہا کہ اتحادی ممالک امداد کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے جنگ بندی پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جان کیری ریاض دورے کے بعد سعودی عرب اور دوسری خلیجی ریاستوں کے عہدیداروں کے ساتھ پیرس میں بات چیت کریں گے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے کارکنوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ایندھن کی کمی کے باعث کچھ اضلاع میں غذائی امداد معطل کر دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادی افواج کی جانب سے حوثیوں پر فضائی حملوں سے پیدا ہونے والا عدم تحفظ بھی ان کے لیے رکاوٹ کا باعث ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.