ایف پی سی سی آئی نے بہاولپور میں پاکستان کے پہلے 950میگا واٹ شمسی بجلی گھر کو خوش آئند قرار دیدیا
حکومت کا یہ اقدام ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریگا‘ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم
بدھ 6 مئی 2015 19:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے بہاولپور میں پاکستان کے پہلے 950میگا واٹ شمسی بجلی گھر کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ 100میگا واٹ کا قائدا عظم سولر پارک منصوبہ انتہائی قلیل مدت میں پورا کیا گیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے بجلی کا بحران ختم ہو جاتا ہے تو ملکی صنعتیں اپنی پیداواری استعداد کو بڑھاتے ہوئے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیں گی جس سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے۔
ضرار کلیم نے مزید کہا کہ موجودہ بجلی بحران کی وجہ سے پا کستا ن کی صنعتیں اپنی کل پیداوار ی صلاحیت کے مقا بلے میں 50فیصدپیداواری صلا حیت پر چل رہی ہیں ۔ حکومت کو انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے مزید انرجی منصوبوں کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ ملک اس بحران سے نجات حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط بنا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
محسن نقوی کی سعودی سفارت خانے آمد، سعودی سفیر سے گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اطلاعات
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار
-
پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
-
بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ کرغز حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
-
وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیرسے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی طلبا ء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت
-
عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دے رہا،یاسمین راشد
-
آپ لوگوں کے دل میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گی ‘ یاسمین راشد
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی ہدایت پر سموگ ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت متحرک
-
پی آئی اے کی کراچی لینڈ کر جانے والی اسلام آباد ٹورانٹو کی پرواز کے جہاز کی فنی خرابی دور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.