دھرنے کا مقصد آرمی چیف کو نواز شریف کیخلاف اکسانا تھا: جاوید ہاشمی
محمد علی ہفتہ 9 مئی 2015 20:32
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ سال تحریک انصاف کے دھرنے کا مقصد وزیراعظم کو ڈرانا نہیں بلکہ آرمی چیف جنرل راحیل کو حکومت کے خلاف اکسانا تھا۔
(جاری ہے)
ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے ماسٹر مائنڈ جو کہ فوج کے کچھ کمانڈرز اور اس وقت کے آئی ایس آئی سربراہ جنرل ظہیر الاسلام تھے جن کی پشت پر اصل ہاتھ احمد شجاع پاشا کا تھا، وہ اپنے مقاصد جنرل راحیل شریف کے ذریعے پورے کرنا چاہتے تھے تاہم آرمی چیف نے جمہوریت کی کشتی ڈوبنے نہیں دی باوجود اسکے کہ ایسا پہلے بھی ہوتا آیا ہے۔
دھرنے کے دوران اسمبلی کی جانب بڑھنے کی بات ہوئی تو تب انہوں نے فوراً پریس کانفرنس کردی جس کے بعد پہلی بار ان کے پاس سابق آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا کا فون آیا اور انہیں دھمکی دی گئی۔ جاوید ہاشمی کے بقول جنرل راحیل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی گارنٹی دے دی گئی تھی جس کے بعد دھرنا ختم ہوجانا چاہئے تھے تاہم دھرنے کے اصل باس اور ہدایتکار ایسا نہیں چاہتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.