اسلام آباد میں ایف ڈبلیواو کے عملے نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے برسا دیئے ‘ 5 اہلکار زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، واقعہ مسافروں کی اوورچارجنگ کی شکایت پر تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، ایف ڈبلیواو کے بھی 2اہلکار زخمی ہوئے ، ذرائع۔ اپ ڈیٹ
اتوار 10 مئی 2015 00:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں گولڑہ موڑ ٹول پلاز ہ کے قریب ایف ڈبلیواو اور پولیس اہلکاروں میں تصادم سے5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ہفتہ کو ایس ایس پی میر واعظ نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ ٹول پلازہ کے قریب ایف ڈبلیو اواور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہو گیا جس میں5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں ایس آئی محمد اسلم، اے ایس آئی محمد جاوید، کانسٹیبل طاہر رفیق، کانسٹیبل امتیاز، کانسٹیبل احمد زمان اور کانسٹیبل شانراز شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فیملی نے پولیس سارجنٹ سے ایف ڈبلیو او کے خلاف اوورچارجنگ کی شکایت کی جس پر سارجنٹ ایف ڈبلیو او کے عملے سے بات کیلئے گیا تو اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے پولیس اہلکار پر ڈنڈے برسادیئے جس کے بعد پولیس اہلکا ر کے ساتھی اسے چھڑوانے کے لئے پہنچے تو ایف ڈبلیو او والوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا جس سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.