بھارت علی گیلانی کو اپنی علیل بیٹی کی عیادت کیلئے پاسپورٹ فراہم کرے، گیلانی فورم کا مطالبہ

ہفتہ 16 مئی 2015 16:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی کو پاسپورٹ مہیا کرے تاکہ وہ سعودی عرب میں مقیم اپنی علیل بیٹی کی عیادت کیلئے جاسکیں۔ فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کو پاسپورٹ کی فراہمی کے لیے پاسپورٹ آفس سرینگر میں جمعہ کے روز یاد دہانی ایک درخواست جمع کر ا دی گئی تھی تاکہ وہ سعودی عرب جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ فرحت جبین گیلانی جو جدہ میں رہائش پذیر ہیں ، کی حالت تشویشناک ہے اور اگر چہ وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں تاہم انکی صحت میں کوئی بہتری نہیں آرہی ۔ ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی اپنی بیٹی کی عیادت کے لیے جانے کے شدید خواہش مند ہیں لیکن پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات میسر نہ ہونے کے سبب وہ سعودی عرب نہیں جاسکتے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے بزرگ رہنما کو ایک طویل عرصے سے پاسپورٹ سے محروم کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام کا کوئی اخلاقی یا آئینی جواز نہیں ہے۔ حریت رہنماؤں یاسمین راجہ، محمد یوسف نقاش، حکیم عبدالرشید، سید بشیر اندرابی ، ظفر اکبر بٹ اور انسانی حقوق کے کارکنوں محمد احسن اونتواور عبدالقدیر نے اپنے بیانات میں سید علی گیلانی کو پاسپورٹ سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی قرار دی

متعلقہ عنوان :