بھارت کا سید علی گیلانی کو پاسپورٹ کی فراہمی سے انکار، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت

حریت رہنماء کو بیٹی کی عیادت کیلئے جانے سے روکنا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، عبدالقدیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر وائس آف وکٹمز

ہفتہ 16 مئی 2015 16:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) انسانی حقوق کے مقامی فورم ’ وائس آف وکٹمز‘ نے بھارت کی جانب سے حریت رہنماء سید علی گیلانی کو پاسپورٹ و دیگر سفری دستاویزات کی فراہمی سے انکار کی شدید مذمت کی ہے۔ وائس آف وکٹمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدلقدیر نے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کو پاسپورٹ سے محروم رکھنا اور انہیں اپنی علیل بیٹی کی عیادت سے روکنا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حریت رہنما ء سیاسی سرگرمیوں کیلئے نہیں بیٹی کی عیادت کیلئے سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہیں لہٰذا یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ انہیں پاسپورٹ کیوں نہیں دیا جا رہا۔ عبدالقدیر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا بھارتی دعویٰ بوگس ثابت ہو رہا ہے دریں اثناحریت رہنماؤں یاسمین راجہ، محمد یوسف نقاش، حکیم عبدالرشید، سید بشیر اندرابی ، ظفر اکبر بٹ اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے اپنے بیانات میں سید علی گیلانی کو پاسپورٹ سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :