
ملک بھر کے مدارس کی طرح جامعہ بنوریہ میں وفاق کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا
ہفتہ 16 مئی 2015 20:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) مدارس دینیہ کے سب سے بڑے غیر سرکاری تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ملک بھر کے دینی مدارس کی طرح جامعہ بنوریہ عالمیہ میں وفاق کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014-15ہفتے کو ہوگیا ،جس کے اختتام کے ساتھ ہی دینی مدارس میں تعلیمی سال مکمل ہوجائے گا ،اس کے بعد دوماہ کی سالانہ چھٹیاں ہوجائیں گی ، چاروں صوبوں آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات بشمول گلگت بلتستان ایک ساتھ ہی شروع ہوئے ہیں ،ملک بھر میں22لاکھ 21ہزار 733طلباء وطالبات کے لیے مجموعی طور پر1367امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں شعبہ بنین (طلبہ) کے 455جبکہ شعبہ بنات (طالبات کیلئے 917امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔
ہفتے کو شروع ہونے والے امتحانات میں عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مختلف درجات کے مجموعی طور پر 1899طلبہ طالبات شرکت کررہے ہیں جن میں طلبہ کی تعداد 1729جبکہ طالبات کی تعداد 170شرکت کررہے ہیں، اسی طرح درجہ حفظ 250طلبہ نے حفظ قران کریم کا امتحان دیا، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے سابقہ شاندار ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ نے امسال بھی امتحانی سینٹر برقرار رکھا جس میں سائٹ ، بلدیہ ، اتحاد ٹاؤن اوراو رنگی ٹاؤن کے وفاق المدارس سے منسلک مدارس کے طلبہ امتحان میں شریک ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں غیر وفاقی درجات کے سالانہ امتحانات ہوئے تھے جن میں1788سے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں شعبہ غیر ملکی کے درجات ناظرہ اور حفظ قرآن کریم شعبہ ملکی و غیر ملکی کے درجات اور تخصّص فی الفقہ ، تخصّص فی الحدیث کے طلبہ وطالبات شامل تھے۔(جاری ہے)
مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.