ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

جمعرات 22 مئی 2025 22:25

ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر آئی ٹی و ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹر سائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ڈاکٹر محمد ندیم ملک نے اپنے پیشہ ورانہ Sکیرئیر کا آغاز 1999 میں ریڈیو پاکستان میں آئی ٹی ایکسپرٹ کی حیثیت سے کیا جبکہ 2005 میں بارانی یونیورسٹی میں بطور سافٹ ویئر ڈویلپر تعینات ہوئے جو اب بارانی زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی اور پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں پیشہ ورانہ خدمات کے دوران مختلف مواقع پر انہیں ریڈیو پاکستان اور یونیورسٹی کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا ڈاکٹر ندیم ملک نے اپنی کامیابی کو والدین اور فیملی ممبرز کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تعلیمی استعداد میں اضافے کو وائس چانسلر کی جانب سے مکمل حوصلہ افزائی اور شفقت کی مرہون منت قرار دیا ہے۔