
عدن میں حوثی باغیوں کی کمان ایرانی کررہے ہیں: جنگجو
فہد شبیر
ہفتہ 16 مئی 2015
22:53

یمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء)یمن میں عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے ہاں یرغمال بنائے گئے ایک حوثی جنگجو نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی یمن کے علاقے عدن میں پانچ اہم ایرانی کمانڈر حوثیوں کی کمان کررہے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زیرحراست حوثی جنگجو نے دوران تفتیش بتایا کہ عدن ہوائی اڈے پر حوثیوں کی کمان پانچ ایرانی کمانڈر کررہے ہیں ان میں ایک کو ابو زھراء کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ایک مقامی نیوز ویب پورٹل "عدن الغد" کے مطابق مزاحمتی کارکنوں نے مقبل فواد علی مقبل نامی ایک حوثی جنگجو کو حال ہی میں عدن سے حراست میں لیا۔ اس نے دوران تفتیش بتایا کہ ایرانی کمانڈر ایک اجنبی زبان میں بات کرتے ہیں۔(جاری ہے)
حوثی ملیشیا میں شامل صلاح نامی جنگجو ہی ان کی زبان جانتا ہے۔ وہ ایرانیوں کی ہدایات سن کر ہمیں اس کا ترجمہ کر کے سمجھاتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حوثی جنگجو کو عدن ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کے بعد الخضراء شہر کی طرف جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ وہ اس وقت جنوبی الخضراء میں مزاحمتی کمیٹی کی تحویل میں ہے۔ حوثی شدت پسند کا مزید کہنا ہے کہ جنگ میں شمولیت کے لیے انہیں رقوم دی جاتی ہیں۔ حوثیوں اور سابق صدر علی صالح کی حامی اہم قیادت بھی عدن اور الخضراء آتی جاتی رہتی ہے۔ دوران حراست جنگجو نے بتایا "ہم لوگ تعز شہر میں تھے اورہماری تعداد 25 تھی۔ ہمیں کہا گیا کہ داعشیوں سے لڑنے اور جہاد کے لیے تیار ہوجائو۔ تمہیں اس کے عوض یومیہ 2500 یمنی ریال بھی ملیں گے۔" حوثی جنگجو کا کہنا تھا کہ میں نے خود ہی بغاوت کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ حوثی بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ ہمیں بھی کہا جاتا تھا کہ ہم نہتے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا بورڈ اجلاس ،زمینوں کے حوالے سے ریگولرائزئشن پالیسی کی منظوری
-
پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتی عظمی بخاری
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.