پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے لئے مفید منصوبہ ہے، پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے کا اقتصادی مرکز بن جائے گا، نجی شعبہ توانائی منصوبوں میں تقریباً 34 سے 35 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا،
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 مئی 2015 19:14
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے لئے مفید منصوبہ ہے، پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے کا اقتصادی مرکز بن جائے گا، نجی شعبہ توانائی منصوبوں میں تقریباً 34 سے 35 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے چاروں صوبوں میں شروع کئے جائیں گے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف پورے ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے آئندہ دوماہ میں صنعتی علاقوں کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی موٹر وے کا منصوبہ بھی 2018ء کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے نقشے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بعض لوگ اسے غلط رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مکمل ہونے سے اس خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2030ء تک پاک اکنامک کوریڈور منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.