ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے وکلا نے تحفظ کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو درخواست دائر کردی
ہفتہ 23 مئی 2015 16:02
کراچی/بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست جمع کرادی ہے۔ دوسری طرف بدین سیشن کورٹ نے ذوالفقار مرزا سمیت ان کے ساتھیوں کی ضمانت میں 2جون تک توسیع کر دی ہے۔ ہفتہ کو ذوالفقار مرزا کے وکلا نے تحفظ کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دائرکی ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ان کے گھر سے عدالت تک پولیس کمانڈوز تعینات ہیں اور انھیں عدالت میں پیش ہونے سے روکا جارہا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے انھیں عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ دوسری طرف بدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.