رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی میں پانی بحران ختم کیا جائے،اسماعیل راہو
ٹینکر مافیا نے پانی کی مہنگے داموں تقسیم شروع کررکھی ہے ،انفارمیشن سیکرٹری سندھ اسلم ابڑو
ہفتہ 23 مئی 2015 21:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار سندھ کے نااہل حکمران ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی ،سینئرنائب صدرسید شاہ محمدشاہ اور اطلاعات سیکریٹری سندھ محمد اسلم ابڑو نے میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔
(جاری ہے)
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے پیپلزپارٹی شہریوں سے انتقام لے رہی ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں کی جارہی ہے، ہائیڈرنٹس میں پانی ہونے باوجود شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور ٹینکرز مافیا کی چاندی ہورہی ہے، واٹر بورڈ اورسندھ کے نااہل وزراء اس سازش میں ملوث ہیں۔
محمداسلم ابڑو نے واٹر بورڈ نے بیورو کریسی کی توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے جیالے نہ بنیں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کریں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے پہلے کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کیا جائے۔اسلم ابڑونے کہاکہ گذشتہ روز پانی بحران کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی غیر حاضری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں پانی بحران کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.