
زمبابوے کے دورے سے امیدیں وابستہ نہ کی جائیں، سابق چیر مین پی سی بی خالد محمود
اتوار 24 مئی 2015 13:22

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ میڈیا اور پی سی بی زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان پر مبالغہ آرائی کررہا ہے ۔ان کے بقول ایسا نہیں ہے کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد انٹرنیشنل ٹیمیں فوراً یہاں کھیلنے کیلئے تیار ہوجائیں گی، یہ دورہ اتنا موثر نہیں ہوگا ،اس لئے ہمیں زیادہ امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پی سی بی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا اور بورڈ زمبابوے کے دورے پر مبالغہ آرائی کرکے بیرونی دنیا کو تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے تاہم یہ پیغام زیادہ موثر نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بیرونی دنیا کو یہ تاثر تب تک نہیں دیا جاسکتا ہے جب تک ہم دہشت گردی کے واقعات پر مکمل قابو نہیں پالیتے ہیں کیوں کہ جب بھی ملک میں کوئی دہشت گردانہ کارروائی ہوتی ہے ، ان واقعات کا تاثر بھی باہر جاتا ہے جو زیادہ طاقتور ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی کی نئی لُک نے مداحوں کو حیران کردیا
-
چھکے مارنا میرے لیے فطری بات ہے : حسن نواز
-
پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست
-
سیریز کا پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیر اعظم نے پرو ہاکی لیگ معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق اولمپیئن شاہد شنواری کی قیادت میں سی ایم بلوچستان کپ کی فاتح قومی چیمپئن فٹ بال ٹیم کی ملاقات
-
پی سی بی نے حنیف محمد ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا
-
پاکستان کو شکست دے چکے، بھارت کا اگلا نمبر، گلبدین نائب سہ فریقی سیریز، ایشیا کپ سے قبل پراعتماد
-
شارجہ میں پہلی عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر سے شروع ہوگی،کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر
-
اگر ٹی ٹونٹی ٹیم میں بابر اعظم کی جگہ نہیں بنتی تو سلمان علی آغا کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: راشد لطیف
-
فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی تین درجے ترقی
-
ارشد ندیم کو اولمپک مقابلوں میں تاریخ رقم کیے ایک سال مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.