(ن) لیگ کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا ہے،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی سستی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، آئندہ 3 برس کے دوران توانائی کے متعدد منصوبے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہوں گے
وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو شہباز شریف نے انتھک محنت سے پنجاب میں عوامی فلاح کے لاتعداد منصوبے مکمل کئے ہیں ،سردار ایاز صادق
جمعہ 29 مئی 2015 20:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا ہے،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی سستی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، آئندہ 3 برس کے دوران توانائی کے متعدد منصوبے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہوں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام اہم قومی امور پر اتفاق رائے سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک میں پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے لگائے گئے بجلی گھر سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ توانائی کے حصول کے دیگر منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور آئندہ 3 برس کے دوران توانائی کے متعدد منصوبے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف زبردست ترقیاتی ویژن رکھتے ہیں اور انہوں نے انتھک محنت، عزم اور قومی جذبے سے صوبہ پنجاب میں عوامی فلاح کے لاتعداد منصوبے مکمل کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.