فطری دشمن ملکی سا لمیت کومیلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ،پاکستان کوناقابل تسخیر بنانے کاکریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے

مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان کا یوم تکبیر پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 22:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ فطری دشمن پاکستان کی سا لمیت کومیلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان کوناقابل تسخیر بنانے کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔عنقریب دنیاکاہراہم فیصلہ پاکستان کی ہاں اورناں کے مطابق ہوگا۔پاکستان نے پرامن اوردفاعی مقاصد کیلئے ایٹمی طاقت حاصل کی ، ہمیں باربارللکارنے والے دشمن پرسکتہ طاری ہوگیا۔

یوم تکبیر شایان شان طریقہ سے منایاگیا مگردھرنے میں قوم کی بیٹیوں کونچانے والی تاریک انصاف نے یوم تکبیر پریوم سوگ منایا ، یوم تکبیر نہ منانا منافقت ہے۔وہ یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں یوم تکبیر کاکیک کاٹاگیا ،چودھری طارق کمبوہ ،شرافت بھٹی ،نصیرخاں میو اوردوسرے مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ اختتام پراستحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

(جاری ہے)

عامرنواب خان نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پاکستانیوں کی قومی حمیت کاآئینہ دار ہے۔اس روز پاکستان دنیا کے نقشہ پرایک ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ابھراتھا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دبا? کے باوجود میاں نوازشریف نے اقتدارکی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک بچایا۔14اگست 1947ء کے بعد28مئی1998ء پاکستان کادوسرااہم ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر تجدیدعہد کے ساتھ منایا گیا۔

پاکستان کے ایٹمی طاقت بن جانے سے اب بھارت قیامت تک جنوبی ایشیاء کاتھانیدار نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اوردفاع پاکستان ہماری قیادت کاطرہ امتیاز ہے۔قیام پاکستان کی بات ہوتوقائداعظم محمدعلی جناح ? کاتصور جبکہ استحکام پاکستان کا تذکرہ چھڑے تو وزیراعظم میاں نوازشریف کو چہرہ نگاہوں میں ابھرآتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی جاپان، برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھرمیں اوورسیزپاکستانیوں کے ہاں یوم تکبیر بھرپورجوش وجذبہ اورتجدیدعہد کے ساتھ منایاجائے گا۔

ہماراہرجوان مادروطن کاترجمان اور پاکستان کاپاسبان ہے ،مادروطن کی حفاظت کیلئے ہمارے سینے حاظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیروطن سے دفاع وطن تک پسینہ بہے یاخون ہم پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں۔پاکستان کی عزت اورسا لمیت کیلئے ہم مرنے مارنے سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :