سکرنڈ اور گرد ونواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار

جمعرات 4 جون 2015 16:21

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سکرنڈ اور اس کے گرد ونواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا‘ شہر کا درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے کم ہوکر بدھ کی شب 10 سینٹی گریڈ تک رہ گیا۔

(جاری ہے)

60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے موسم نے کروڑ لی اور جون کے مہینے میں ایک سرد رات لوٹ آئی جسے عوام نے بھرپور طریقے سے محسوس کیا اور رات بھر قدرتی ٹھنڈ میں پرسکون نیند کے مزے اڑائے۔ سندھ بھر میں بارش سے کپاس‘ کیلا‘ سبزیوں اور دیگر فصلوں کو بھی فائدہ پہنچا جس سے پیداوار میں 60 فیصد تک اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :