جنوبی وزیرستان کے قبائلی رہنماؤں کا بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان
جمعرات 11 جون 2015 16:22
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے قبائلی رہنماؤں بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ رستم بازار وانا میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی زعماء ملک گل جنان،ملک ،میراعظم خان،ملک احسان اللہ نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات،پراپیگنڈہ اور دھمکیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا۔
انھونے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی قوت ہے اور فوج د نیا کے صفحہ اول کی افواج میں سے ہے۔(جاری ہے)
ملک گل جنان نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ملک کی سا لمیت عزیز ہے جس کا دفاع قبائلی اچھی طرح کرنا جانتے ہیں انھوں نے کہاکہ قبائل اور پورے پاکستانی قوم کو پاک فوج اور انکے اداروں پر فخر ہے۔جوقابلیت ،مہارت اور جذبہ ایمانی کانام ہے جس کے لئے ہر قسم قربانی دینے کے لئے تیار ہے جس کی شب وروز کے قربانیوں سے ملک میں امن پہلے سے بہتر ہے ۔ہمیں بحیثیت ایک قوم ان نوجوانوں کی قربانیوں کو بھول نہیں سکتے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ہم اس سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں ہندوستان کو چاہئے کہ دن میں خواب دیکھناچھوڑ دے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.