قومی اسمبلی،بھارتی وزیر اعظم کے بیان کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
بھارتی بیانا ت کا نہ صرف منفی اثر پڑرہا ہے بلکہ علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے بھی براہ راست خطرہ ہیں،عالمی برادری بالخصوص اقوام متحد ہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے ،قرارداد کا متن پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے آگئے ،اسحاق ڈار
جمعرات 11 جون 2015 19:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھارتی وزیراعظم کے بنگلہ دیش میں دئیے گئے حالیہ بیان کیخلاف مذمتی قراردار پیش کی۔اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کے بعد جو ثابت ہوگیا کہ ہمارے ملک میں دہشتگر دی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے میں بھارت بھی شامل ہے اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش میں بیان پر حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں سمیت قوم کے جذبات تحریک میں شامل ہیں نریندر مودی کے پاکستان توڑنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جوکہ اس نے سرعام پوری دنیا کے سامنے کہہ رہا ہے حالانکہ پاکستان کے امن سلامتی اور خطے کی استحکام کیلئے مختلف ادوار میں قربانیاں دی ہیں، اسحاق ڈار ے کہا کہ جس طرح پاکستان میں دہشتگردی جاری ہے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں بیرونی ملکوں کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی ملے ہیں تو بھارتی وزیراعظم کے بیان کے بعد پاکستان میں دہشتگردانہ واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے آئے ہیں اقوام متحدہ دشمنی پر مبنی بیان کا سختی سے نوٹس لے اور اقدامات کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.