کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے دو ڈائریکٹرز کو غیر قانونی طور پر جیل سے منتقل کرنے پر جیل سپرنٹنڈٹ کو ذاتی طور پر طلب کرلیا
جمعرات 11 جون 2015 21:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے دو ڈائریکٹرز کو غیر قانونی طور پر جیل سے منتقل کرنے پر جیل سپرنٹنڈٹ کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ہے۔ عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود کیس کے تفتیشی افسر اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش نہ ہوئے۔۔مبینہ جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں ملزمان کے وکلاکی متفرق درخواست کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی کی عدالت میں ہوئی۔
وکلا موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے تمام نو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ لیکن ایف آئی اے حکام عدالتی اجازت کے بغیر ذیشان حیدر اور ذیشان انور کو ایف آئی اے دفتر لے گئے جہاں ان پر اقبالی بیان کے لئے دباوڈالا گیا۔ سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی اے کے دفتر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فیکیشن پیش کیا گیا جس میں دونوں ملزمان کو 90 روز کے لئے تحویل میں لئے جانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.