مینز ورلڈ ہاکی سیمی فائنلز 20 جون سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئیگی
جمعہ 12 جون 2015 11:58
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ 16 روزہ ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ دس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ‘ یہ ایونٹ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، روایتی حریف بھارت، پولینڈ اور فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا‘ گروپ بی میں برطانیہ، بیلجیئم، ملائیشیا، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ابتدائی روز پولینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی اسی روز دوسرا میچ بھارت اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا، تیسرا میچ26 جون کو روایتی حریف بھارت جبکہ چوتھا اور آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز یکم جولائی، سیمی فائنلز 3 جولائی کو کھیلے جائیں گے ‘ فائنل 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی مکسڈ مارشل آرٹ سٹارشاہ زیب رند کو سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
-
تیسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
-
کوہلی، بابر اعظم اور کین ولیمسن میں سے 100 میٹر سپرنٹ ریس کون جیت سکتا ہے؟
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان
-
پشاور ہائیکورٹ کا پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر نہ کرنے کا حکم
-
حسن محمود نے بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی
-
محمد عباس نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرتولنے لگے
-
بابر اعظم 30 لسٹ اے سنچریاں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: آئی سی سی وفد کا سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
-
رضوان ہائی پریشر صورتحال میں پرفارم نہیں کر سکتے : دنیش کنیریا
-
چیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنیکشن کیمپ کیلئے طلب
-
جلدی نہیں! بابر بابر کرنے دو، ہم 40 اوورز کھلا دیں گے، سرفراز کا بابر سے متعلق تبصرہ وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.