جشن آزادی سنوکر چیمپین شپ کا افتتاح

جمعرات 7 اگست 2025 18:27

جشن آزادی سنوکر چیمپین شپ کا افتتاح
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمٰن، تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق طارق نے جشن آزادی سنوکر چیمپین شپ کا افتتاح سنگھوئی میں واقع لیجنڈ سنوکر کلب سے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے 78 میں یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی کیک بھی کاٹا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے اغاز میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد بھی کیا گیا سنوکر میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمٰن نے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سنوکر کلب میں نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نوجوان وطن عزیز کا قومی اثاثہ ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کسی بھی قوم کی ترقی میں انحصار اس کے نوجوانوں پہ ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہے کہ وہ وطن عزیز کی ترقی کے لیے پیش پیش ہوں ۔ سنوکر قائد اعظم کی پسندیدہ گیم تھی اس حوالہ سے سنوکر کو بھی جہلم میں پرمووٹ کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب جہلم سے سنوکر پلیرز نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کھیل کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے بلکہ ملک قوم کا نام روشن کریں گے۔ \378