وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کراچی کے شہریوں کومکھی قرارد یناقابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ماورائے عدالت قتل پراگرنہ صوبائی حکومت انصاف فراہم کرے تو ایم کیوایم کے پاس پرامن احتجاج یاہڑتال کرنے کے سوااورکیاچارہ رہ جاتاہے ؟ رابطہ کمیٹی
جمعہ 12 جون 2015 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی میں پولیس،رینجرزاوردیگرسرکاری اداروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کراچی کے شہریوں کومکھی قراردینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہڑتالوں کاکوئی شوق نہیں اورکوئی بھی خوشی سے احتجاج اورہڑتال نہیں کرتا۔
اگرپولیس، رینجرزاور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اہلکار ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں کوگرفتارکریں اورانہیں عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائیں اورتشددکرکے ماردیں، اس کھلے ظلم پر نہ پولیس ،رینجرزاوراداروں کے حکام سنیں، نہ صوبائی حکومت انصاف فراہم کرے نہ ہی وفاقی حکومت اس کانوٹس لے تو ایم کیوایم کے پاس اپنے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل پرپرامن احتجاج یاہڑتال کرنے کے سوااورکیاچارہ رہ جاتاہے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ایک جانب تو مظلوموں کی دہائیاں سننے کیلئے تیارنہیں ہیں اورجب ماورائے عدالت قتل پر احتجاج ہوتو وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تواحتجاج اورہڑتال کی جاتی ہے ‘‘ ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.