کراچی : سندھ پولیس کو کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کا خیال رکھیں، شہید افسران کے اہلخانہ کو تا عمر تنخواہ جبکہ ان کے بیٹوں کو نوکری دی جائے، سابق صدر آصف علی زرداری
سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 11:53
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری ن ے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب یہاں پولیس کو سلام پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ ضرب عضب میں کامیابی حاصل کرنے والےاور شہید جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرتا ہوں،۔
(جاری ہے)
سندھ پولیس کو کہا ہے کہ جوانوں اور افسروں کو خیال رکھیں، سندھ حکومت سے کہا ہے کہ دوسری فورسز کی طرح سندھ پولیس کو بھی مراعات دی جانی چاہئیں، پولیس والوں کے لیے رہائش گاہ کا بندوبست کیا جائے .
ان کا کہنا تھا کہ شہید افسران کے اہل خانہ کو تنخواہ اوربیٹوں کو والد کی نوکری دی جائے گی، آصف زرداری نے کہا کہ کراچی اور صوبے بھر میں جرائم کی کمی کا سہرا آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ پولیس کو جاتا ہے، ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنے کی سوچ رکھنی چاہئیے تا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سندھ پولس کے مسائل ان کے نہیں بلکہ ہمارے ہیں۔ اگر سندھ پولیس مضبوط ہو گی تو صوبے میں امن ہو گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.