مثالی بجٹ پیش کیا گیاہے جو آزاد خطہ کو تعمیر وترقی کے ایک نئے دور میں داخل کردے گا‘وزیراعظم
پیر 15 جون 2015 14:44
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزادکشمیر میں مثالی بجٹ پیش کیا گیاہے جو آزاد خطہ کو تعمیر وترقی کے ایک نئے دور میں داخل کردے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں وزراء کرام ،مشیران حکومت ،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ،حکومت کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سیکرٹری مالیات نے فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ دی۔کابینہ نے فنانس بل 2015-16کی منظوری دی۔کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ہم ان کے شکرگزار ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیر و ترقی کے لیے جو حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔
اس سے آزاد کشمیر کے عوام معاشی خوشحالی سے ہمکنار ہوں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے حالیہ بجٹ سے آزادکشمیر کے عوام بلا تخصیص جدید سہولتوں سے مستفید ہوں گے اور دور دراز پہاڑی علاقوں کے عوام بھی شہر جیسی سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی حکمرانوں کی ریاستی دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا غیر قانونی تسلط کا خاتمہ ہو کر رہے گا-متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی
-
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رانا تنویر حسین
-
تنازع جموں و کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،سردار ایازصادق
-
ریاسی میں نوجوان لڑکی اور لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک
-
ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
-
مودی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے انتہائی ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے ، رپورٹ
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.