امریکی کمپنی کو گیس کے 3 پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی،منصوبے سے 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی امریکی کمپنی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 16 جون 2015 19:01

امریکی کمپنی کو گیس کے 3 پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی،منصوبے سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے امریکی کمپنی کو گیس کے 3 پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی ، منصوبے سے 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

منگل کو خواجہ محمد آصف سے امریکی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی و زیر پانی و بجلی نے امریکی کمپنی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبے میں بجلی کے متعدد پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے امریکی کمپنی کو گیس کے 3 پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دی ۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی