پیپلز پارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی مرتب کرلی
سندھ میں رینجرز اور نیب کی کارروائیوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے اپنے آئینی اور قانونی ماہرین کو بھی تیاری کا حکم دے دیا ،حکومت سندھ رینجرز اور نیب کو اس بات کا پابند بنانے کی کوشش کرے گی کہ کسی بھی بیورو کریٹ کی گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لی جائے ،ذرا ئع
جمعہ 19 جون 2015 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہونیوالوں فیصلوں کی توثیق کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ میں رینجرز اور نیب کی کارروائیوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے اپنے آئینی اور قانونی ماہرین کو بھی تیاری کا حکم دے دیا ہے ۔
حکومت سندھ رینجرز اور نیب کو اس بات کا پابند بنانے کی کوشش کرے گی کہ کسی بھی بیورو کریٹ کی گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لی جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت کے بغیر ہونیوالی کسی بھی گرفتاری کو فوری طورپر عدالت میں چیلنج کردیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت دو سابق وزراء اعظم کی طرف سے سی ای سی کے اجلاس میں دیئے گئے استعفوں کے پس پردہ محرکات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے کیونکہ سابق صدر آصف علی زرداری ان استعفوں پر اس لئے زیادہ پریشان ہیں کہ جب سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سابق صدر کے بیان کی توثیق کرنے جارہی تھی کے دونوں بڑے رہنماؤں نے اپنے استعفے پیش کرکے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.