بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے کی تجویز
فہد شبیر اتوار 21 جون 2015 16:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کےحوالےسے بعض ترامیم کی تجاویز دینے کے لئے ا لیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ کیاہے ، الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے اور اسپشل سیٹوں پر انتخاب کنٹونمنٹ کی طرز پر کرانے کی تجویز دی جائے گی ۔ پنجاب حکومت نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سامنے آنے والے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مسائل سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت الیکشن کمیشن سے بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے کی استدعا کرے گی اور اس ضمن میں بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی تعداد چھ سے کم کرکے دو کرنے کی تجویز دی جائے گی ۔(جاری ہے)
۔ یونین کونسل کی سطح پر ایک بیلٹ پیپر کونسلر ز کے لئے اور ایک چیئرمین وائس چیئرمین کے لئے تجویزکیاجائے گا ۔انفرادی مقابلوں کی بجائے پہلے چھ نمبرز پر آنے والوں کو کونسلر منتخب کرنے کی تجویز دی جائے گی پنجاب حکومت کے مطابق چھ بیلٹ پیپرز کنفیوژ بھی کرتے ہیں اورووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے میں وقت بھی زیادہ لگتاہے جبکہ پنجاب حکومت اسپشل سیٹوں پر کونسلرز کا انتخاب بھی کنٹونمنٹ کی طرز پر کرانے کی تجویز دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
کنٹونمنٹ کی طرح منتخب کونسلرز اسپشل سیٹوں پر کونسلرز کا انتخاب کریں ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجاویز کی منظوری دی تو قانون سازی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی منظوری کی صورت میں پنجاب میں اٹھائیس جولائی سے پہلے قانون سازی کرلی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.