کراچی میں قیامت خیز،جان لیوا گرمی،24گھنٹوں میں 150افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 جون 2015 18:10

کراچی، شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ایدھی سرد ..
کراچی، شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی ہیں۔

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2015ء) کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں ڈیڑھ سو میتیں ایدھی مردہ خانے لائی گئیں، ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ سردخانے میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے تیس لاوارث میتیوں کی فوری تدفین کردی گئی۔ ۔

(جاری ہے)

ایدھی سردخانے میں بڑی تعداد میں میتیں پہنچی تو جگہ کم پڑ گئیں،نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سرد خانے کے انچارج کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ سو میتیں لائی گئیں ہیں، سردخانے میں میتوں کو لانے کے باعث جگہ کم پڑی تو 30 لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی۔

بڑی تعداد میں میتوں کے ہمراہ لواحقین بھی پہنچے ۔ ان سے جب معلومات حاصل کی گئی تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ وجہ موت گرمی بنی، ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 سے 40 میتیں آتی ہیں، اچانک اتنی بڑی تعداد میں میتیں سرد خانےمیں لانے کی وجہ سے ہنگامی طور پر میتیں کے غسل وکفن کے لئے بھی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :