آل پاکستان اٹک انویٹیشن ٹی ٹونٹی کیش کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 25 جون 2015 23:02

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) آل پاکستان اٹک انویٹیشن ٹی ٹونٹی کیش کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے فوراً بعد پہلے راؤنڈ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا پہلے راؤنڈ کے دوران جو نئی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ہیں وہ سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی طاہر محمود مودی سے رابطہ 0300-5609119کرکے اپنی ٹیم انٹر کروا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ آرگنائزر ملک محمد فاروق فوقی نے اپنے تحریری بیان میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پہلا راؤنڈ چلتا رہے گا جو ٹیمیں اس ٹورنامنٹ سے آگاہ نہیں تھیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ بھی اٹک کی تاریخ میں دوسری مرتبہ مبلغ 1,25000/-روپے تک کے نقد انعامات والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتی ہیں ۔


متعلقہ عنوان :