ضلعی امیر جے یو آ ئی مو لا نا شیر زما ن نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن عید الضحیٰ کے بعد کراونے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 25 جون 2015 23:02

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) ضلعی امیر جے یو آ ئی مو لا نا شیر زما ن نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن عید الضحیٰ کے بعد کراونے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،موسم کی بہتری اور مناسب تیاری کا موقع میسر ہوگا،رمضالمبارک کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں ،ستمبر کے بجائے دسمبر یا جنوری الیکشن کے لیے مناسب وقت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے با نی چیئر مین جنا ح پر یس کلب سر دا ر مہتا ب منیر خان کی قیا دت میں ملنے وا لے سنیئر صحا فیوں کے وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر نے عید الضحیٰ کے بعد پنجاب میں بلدیاتی الیکشن مرحلہ وار کروانے کی جو تجویز پیش کی ہے وہ تقریباََ تمام جماعتوں اور گروپوں کے لیے قابل قبول ہونی چاہیے کیونکہ اس سے عوام سمیت امیدواروں اور الیکشن کمیشن کے لیے بھی انتظامات کرنا آسان ہونگے، ستمبر میں موسم گرم ہوتا ہے جبکہ رمضان المبارک میں ویسے ہی سیاسی سرگرمیاں معطل رہتی ہیں ، جمعیت علماء اسلام بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور پورے پنجاب میں ماضی کی بنسبت زیادہ امیداور میدان میں اتارے گی ، کارکن رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں اسلام اور پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں،انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ عبادات کے ساتھ ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی ترک نہ کیا جائے تاکہ اگر الیکشن طے شدہ شیڈول پر بھی ہوں تو تیاری مکمل ہوسکے ،انہوں نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کوظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر پانی وبجلی دوسروں کو شرم دلاتے ہیں مگر وہ خود طویل لوڈشڈنگ پر بھی کچھ کریں۔