بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج پورے صوبے میں احتجاج کیا جائے گا‘ چوہدری محمد سرور

نندی پورپاور پر اجیکٹ کے نام پر بھی حکمرانوں نے قوم سے بہت بڑافراڈ کیا ہے ‘ آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب

جمعرات 25 جون 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء ) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے دعوے جھوٹے نکلے ہیں ، بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف آ ج جمعہ کو لاہورسمیت پورے پنجاب میں شام5بجے احتجاجی مظاہر ے کیے جائیں گے ،نندی پورپاور پر اجیکٹ کے نام پر بھی حکمرانوں نے قوم سے بہت بڑافراڈ کیا ہے ،بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی بجائے صرف ایم اویو زسائن کر کے قوم کو دھوکا دیا جا رہا ہے ،نااہل حکمرانوں کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہو تا جا رہا ہے ان سے نجات سے ہی ملکی ترقی کی ضمانت ہے ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں کی وجہ سے بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ نے قوم کی چیخیں نکال دیں ہیں مگر بے حس حکمران اپنی نااہلی کو تسلیم کر نے کو تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے سخت گر می میں ہونیوالی ہلاکتوں کا ذمہ دار بھی کوئی اور نہیں وفاقی حکمران ہیں جن کو ان بے گناہوں کی ہلاکتوں کا جواب دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کو اقتدار میں آئے دوسال سے زائد کا عر صہ ہو چکا ہے اور اس دوران قوم کو صرف جلد لوڈشیڈ نگ کا بحران ختم کر نے کی یقین دہانیاں کرارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ ایم اویوز سے نہیں بجلی کے نئے منصوبے لگانے سے ہی ختم ہو سکتی ہے مگر موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں سے لگتا ہے کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے سنگین ہو تا جا رہا ہے ۔